میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قربانی کے جانورمویشی منڈی کی زینت بن گئے

قربانی کے جانورمویشی منڈی کی زینت بن گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی سپرہائی پرایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سخت ایس اوپیز کے ساتھ اپنے جوبن پرآچکی ہے،وقفے وقفے سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کرانے کے لیے اعلانات کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے،چھ ہزار سے زائد قربانی کے جانوروں کی آمدکے ساتھ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی کا رخ کرنے والوں کیلئے ایس اوپیز بھی اس بار سخت تیارکیے گئے ہیں،مویشی منڈی میڈیا ترجمان کے مطابق چھ ہزار سے زائد جانوروں کے ساتھ مویشی منڈی اپنے رنگ دکھانے لگی ہے اور پنجاب،بلوچستان،سندھ کے چھوٹے بڑے شہریوں سمیت کراچی سے بھی ہررنگ ونسل کا جانورقربانی کیلئے مویشی منڈی لایا جاچکاہے،انتظامیہ کی جانب سے ایس اوپیزپر عملدرآمدکیلئے وقفے وقفے سے لاؤڈاسپیکرکے ذریعے لوگوں کوایس اوپیزپر عملدرآمد کیلئے خبردارکیاجارہاہے،انہوں نے کہا کہ منڈی کے اندرداخل ہوتے ہی لوگوں پرجراثیم کش اسپرے اورمیڈیاہاؤس کوبھی سینٹاِزکیا جاررہاہے،ماسک نہ پہننے والوں کا داخلہ بند اورایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے والے بیوپاریوں کے اسٹالز منسوخ کردئیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں