میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوٹیلیٹی اسٹوروں سے آٹا اور چینی غائب

یوٹیلیٹی اسٹوروں سے آٹا اور چینی غائب

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں سے آٹا اور چینی غائب ہو گئے جبکہ مختلف اقسام کی دالوں کی سپلائی بھی کئی دنوں سے معطل ہے جس کی وجہ سے صارفین نہ صرف سستی اشیاء کی خریداری سے محروم ہیں بلکہ رمضان میں فروخت کا ریکارڈ قائم کرنیوالے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی آمدنی میں کمی کاخدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے کراچی بھر میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہو گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی بھر کے95کے قریب یوٹیلیٹی اسٹوروں میں عید الفطر کے بعد سے آٹااور گذشتہ دو ہفتے سے چینی غائب ہے،بتایا جاتا ہے کہ شہر کے بیشتر یوٹیلیٹی اسٹوروں میں مختلف اقسام کی دالوں کی سپلائی بھی معطل ہے جس کی وجہ سے کراچی کے یوٹیلیٹی اسٹورز اپنی افادیت کھوتے جا رہے ہیں اور صارفین سستے داموں اشیائے ضروریہ خریداری سے بھی محروم ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے نگراں بھی آٹا،چینی اور دالوں کی سپلائی کے حوالے سے صارفین کی رہنمائی کرنے سے قاصر ہیں یہی وجہ ہے کہ صارفین اور اسٹورز نگراں کے درمیان تکرار معمول بنتا چکا ہے بعض اوقات اشیائے ضروریہ کی فراہمی نہ ہونے سے صارفین مایوس لوٹ جاتے ہیں دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے زونل منیجر ذوالفقار راحت نے اشیائے ضروریہ قلت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ آٹا اور چینی کی کوئی قلت نہیں،چینی کے ڈیلیوری آڈر مل گئے ہیں جبکہ آٹا کا ریکارڈیکجا کرنے کے بعد آٹے کے نئے آرڈر بھی موصول ہو گئے ہیں جس کے بعد آئندہ ہفتے پیر یا منگل سے شہر بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر آٹا،چینی سمیت مختلف اقسام کی دالیں وافر مقدار میں موجود ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز بھی بندش کا شکار ہو گئے تھے تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹوروں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور فروخت کو یقینی بنانے کیلئے 6ماہ کی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے ہوئے ہیں جہاں سے بلا تعطل اشیائے ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں