میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کا اگلے ہفتے  آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اپوزیشن کا اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال بالخصوص بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کی ملک کو درپیش صورتحال پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر مشاورت بھی کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے اور اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے انکی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، تحریک انصاف کی جانب سے پیش کئے گئے قومی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے پر اتفاق کیا جبکہ اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی مشاورت کی۔شہباز شریف نے مزاج پرسی اور نیک تمناں پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ قائد حزب اختلاف نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا اور بلاول بھٹو زرداری سے ان کے والد کی صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیابلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں