میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری ایکسپریس وے سے گاڑی نیچے جاگری 4افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

لیاری ایکسپریس وے سے گاڑی نیچے جاگری 4افراد جاں بحق‘ ایک زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

لیاری ایکسپریس وے پرمیراں ناکہ کے قریب تیز رفتار گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے مرزا آدم خان روڈ پر جاگری، خوش قسمتی سے کار میں سوار تین افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے ڈرائیور سمیت 2 افراد کوحراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد لیاری کے ہی رہائشی ہیں، گاڑی میں بچے سمیت تین افراد سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حادثے کے بعد کار میں سوار بچے کو اہلخانہ لے گئے۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں ڈرائیورنے بتایاکہ حیدرآباد سے واپس شیرشاہ اپنے گھرجارہے تھے، مذکورہ مقام پر حادثہ اچانک گاڑی کے سامنے آجانیوالے شخص کو بچاتے ہوئے پیش آیا جس کے سبب گاڑی بے قابو ہوکر پل سے نیچے گرگئی۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ لیاری ایکسپریس وے پر میراں ناکہ کے قریب پیش آیا، اس المناک حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔مرنے والوں میں عامر، آصف، عادل اور ایک نامعلوم شامل ہیں جبکہ ایک شخص علی حسن زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں سوار 3 مہتاب، عباس اور وارث کار کے ایکسپریس وے سے نیچے اترنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار دو بھائیوں کو تفتیش کے لئے تھانے جبکہ دس سالہ وارث کو گھر بھیج دیا گیا۔تینوں بھائیوں نے بتایاکہ وہ کراچی کے علاقے شیرشاہ کے رہائشی ہیں اور پلاسٹک دانے کا کام کرتے ہیں اور اسی کی خرید و فروخت کے سلسلے میں حیدر آباد گئے تھے کہ گھر واپسی پر حادثہ پیش آ گیا۔عباس کے مطابق وہ گاڑی چلا رہا تھا، اس کا بھائی مہتاب ساتھ فرنٹ سیٹ پر جبکہ سب سے چھوٹا بھائی وارث پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی چلانے کے دوران میراں ناکہ پل اترتے ہی اچانک ایک شخص ایکسپریس وے پر آ گیا جسے بچاتے ہوئے کار بے قابو ہو گئی۔عباس نے بتایاکہ بے قابو ہونے کی وجہ سے کار کا اسٹیئرنگ دائیں جانب مڑ گیا، جس سے کار الٹ کر نیچے سروس روڈ پر آگئی، جہاں سڑک کنارے سوئے ہوئے لوگ کار کی زد میں آئے جب کہ کار میں سوار وہ تینوں بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں