میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
روپیہ بے قدر ، ڈالر انٹربینک میں 1.84پیسے مزید مہنگا ، 164روپے پر پہنچ گیا

روپیہ بے قدر ، ڈالر انٹربینک میں 1.84پیسے مزید مہنگا ، 164روپے پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈالر کو پر لگ گئے ، ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو کر 164 روپے پر پہنچ گیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، انٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہو گیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ 2 دن کے دوران ڈالر 7 روپے 2 پیسے مہنگا ہوا ہے جس سے ایک جانب روپیہ ہلکان ہو گیا تو دوسری طرف روزمرہ استعمال کی اشیا ء سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔ پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی اضافہ ہوگا اور پاکستانی برآمدی مصنوعات کی لاگت بڑھنے کے سبب توازن تجارت کی صورت حال بھی ابتر ہو جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں