بابر اعظم ون ڈے میں 3ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بیٹسمین بن گئے
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے ، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیزترین ایشین پلیئر بن گئے ہیں۔بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ میں اپنے کیرئیر کی 68ویں اننگز میں سینٹنر کی گیند پر سلپ کی جانب سنگل لیتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین پاکستانی اور تیز ترین ایشین بھی ہیں، مجموعی طور پر وہ دوسرے تیز ترین بیٹسمین ہیں جس نے 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے ۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹسمین میں جنہوں نے 57اننگز میں یہ سنگل میل عبور کیا تھا۔بابر سے قبل تیز ترین 3ہزار رنز بنانے والے پاکستانی کا ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا جنہوں نے 87اننگز میں 3ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ بھارت کے شیکھر دھون نے یہ سنگ میل 72 میچز میں عبور کیا تھا۔بابر اعظم 32 سال بعد ورلڈ کپ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین بھی بن گئے ، ان سے پہلے یہ اعزاز سلیم ملک نے 1987 میں حاصل کیا تھا۔