میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان صدر اشرف غنی آج پاکستان پہنچیں گے

افغان صدر اشرف غنی آج پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

افغان صدر اشرف غنی آج (جمعرات )پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صدراشرف غنی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔افغان صدارتی ترجمان کے مطابق افغان صدر وزیراعظم عمران خان سے چار اہم معاملات پر گفتگو کریں گے جن میں طالبان سے سیکیورٹی، امن مذاکرات، علاقائی رابطے شامل ہیں جب کہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری سرفہرست ہوگی۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان صدر کادورہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق مددگار ثابت ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں