میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینک فراڈ کیس : اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

بینک فراڈ کیس : اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت جنوب میں 53 کروڑ روپے بینک فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔اداکارہ نادیہ حسین اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے، بیرسٹرحیدروحید نے بتایا کہ ملزم فیصل اورامتیاز چیکس پر دستخط کرتے تھے۔وکلانجی کمپنی بیرسٹراسداشفاق کا کہنا تھا کہ دونوں کے دستخط سے جاری چیک عاطف خان کے اکانٹ میں جمع ہوتے تھے، تینوں ملزمان نے نجی کمپنی کو کھوکھلا کردیا تھا۔وکلا نجی کمپنی نے کہا کہ عاطف خان کمپنی کاچیف ایگزیکٹو جبکہ فیصل اور امتیاز چیف فنانس افسر تھے، فیصل کی تنخواہ ڈھائی لاکھ اور امتیاز کی تنخواہ تین لاکھ روپے تھی۔وکلا کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کی ملی بھگت سیعاطف خان نے53کروڑ روپے اپنے بزنس میں لگائے، تینوں ملزمان نے نجی کمپنی کو 400 ملین کا نقصان پہنچایا ، ملزمان ضمانت کے مستحق نہیں عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔وکیل صفائی نے کہا کہ نادیہ حسین کا پورے کیس میں کیا کردار ہے وہ نہیں بتایا جارہا، نادیہ حسین کا قصور صرف یہ ہیکہ وہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہے۔عدالت نے اداکارہ کی عبوری ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی محفوظ فیصلہ کل سنائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں