
(کے ڈی اے ) 9 ارب 90کروڑ ریونیو وصول کرنے میں ناکام
شیئر کریں
ہدف کی وصولی میں ناکامی کے باعث حکومتی گرانٹ پر انحصار ، انتظامی کمزوریاں عیاں، ذرائع
فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کرکے حقائق معلوم کیے جائیں ، خصوصی اجلاس میںحکام سے سفارش
کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی انتظامیہ 12 ارب روپے کی وصولی میں ناکام ہو گئی، صرف 2 ارب 68 کروڑ روپے وصول ہو سکے، کوئی بھی نئی اسکیم شروع نہیں کی گئی، اعلیٰ حکام نے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی سفارش کر دی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے مالی سال 24-2023 کے دوران 12 ارب 59 کروڑ 50 لاکھ روپے روینیو کی وصولی کا حدف مقرر کیا لیکن صرف 2 ارب 68 کروڑ روپے وصول ہو سکے اور روینیو ٹارگیٹ میں 9 ارب 90 کروڑ روپے وصول نہیں ہو سکے، ٹارگیٹ کی وصولی نہ ہونے کے باعث کے ڈی اے کو حکومت سندھ کی گرانٹ ان ایڈ پر انحصار کرنا پڑا جس سے انتظامیہ کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے۔ اعلیٰ حکام نے ستمبر 2024 میں کے ڈی اے انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ پلاٹس کی نیلامی اور نئی اسکیمیں شروع کرنا ہے لیکن مالی سال 24-2023 کے دوران کوئی پلاٹ نیلام ہوا اور نہ کوئی اسکیم شروع ہو سکی جس کے باعث روینیو ٹارگیٹ حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی، ڈی اے سی کا اجلاس جنوری 2015 میں منعقد ہوا جس میں کے ڈی اے کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی جائے اور فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی جائے تا کہ حقائق معلوم ہو سکیں، اعلیٰ حکام نے سفارش کی ہے کہ ڈی اے سی کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے اور سرمایہ کے لئے پالیسیز بنائی جائیں۔