میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں ،بات چیت جاری ہے ،قائم مقام صدر

حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں ،بات چیت جاری ہے ،قائم مقام صدر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: ہادی بخش خاصخیلی)قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا،کبھی نہیں کہا حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ شمولیت کے لئے بات چیت جاری ہے ،سیاسی معاملات پر بات کرنے کے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہے کہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں،سیاسی عدم استحکام سے معاشی عدم استحکام کا جواز بنتا ہے اور ملک اس وقت عدم استحکام کا شکار ہے ،ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے ، تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے ، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہر اچھے کام میں حکومت کو سپورٹ دے رہے ہیں ،مرکز اور پنجاب میں اسپیس دیکھ کر حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے ، ہر چیز ووٹ سے ہونی ہے ،اسمبلی میں بل پاس ہوگا تو ہمارے ووٹ سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ،بجٹ عوام دوست، کسان دوست اور نوجوان دوست ہونا چاہیے ، بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دے گی۔صاف پانی کا مسئلہ اس وقت ملک کا سنگین مسئلہ ہے ، عوام تک صاف پانی پہنچانا کسی مشن سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل پر بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت ہوئی ہے ،بلاول بھٹو ،صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے واپس آئیں تو مشاورت سے پالیسی کا اعلان کریں گے ، ہتک عزت بل کے حوالے سے صحافیوں کے تحفظات درو ہونے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں