میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیجنڈری اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

لیجنڈری اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کے لیجنڈری سینئر اداکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔طلعت حسین کے انتقال کی افسوسناک خبر، ان کی صاحبزادی تزئین حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی پوسٹ کے ذریعے دی۔تزئین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے ، صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا کہ مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے ، انہوں نے متعدد ملکی و غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کے انتقال کی خبر سے پرستار غمزدہ ہیں اور سوشل میڈیا پر مداحوں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے ۔ لیجنڈری اداکار کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں