میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں ایک ماہ میں 29افغان دہشت گردہلاک

سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں ایک ماہ میں 29افغان دہشت گردہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

گزشتہ ایک ماہ میں سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی اسلحہ ملا ہے ۔14 مئی کو سمبازہ ضلع ژوب میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے ۔ان دہشت گردوں سے پی کے ایم مشین گن، رائفل گرنیڈ، راکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ایم 16/ اے فور، آرپی جی راکٹ برآمد ہوئے تھے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اپریل کو ضلع خیبر میں آپریشن میں 4دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، اس آپریشن میں ایم فور/اے 1، اے کے -47، اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ 24/25 اپریل کو ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 3دہشت گرد مارے گئے تھے ، ہلاک دہشت گردوں سے غیر ملکی اسلحہ ایم 16/ اے فور، اے کے 47 اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 22/23 اپریل کی رات ضلع پشین میں انٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی تھی۔ یہاں سے برآمد غیر ملکی اسلحہ میں ایم 16/اے فور، اے کے 47 اور ہینڈ گرنیڈ شامل تھا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق 6 اپریل کو ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گردوں نشانہ بنے، دہشت گردوں سے غیر ملکی ایم 16/اے فور، اے کے 47، ہینڈ گرنیڈ اور دیگر اسلحہ ملا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں