ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سمیت پی ٹی آئی کے کئی سینیٹرز کا بھی پارٹی چھوڑنے کا امکان
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کے بعد سینیٹرز کے بھی پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین، فلک ناز، ذیشان خانزادہ کا پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینیٹر مرزا محمد آفریدی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ، ان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے میں پی ٹی آئی کا مرکزی کردار تھا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹر فدا محمد، دوست محمد کی بھی پارٹی سے علیحدگی متوقع ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی سیف اللہ نیازی کی پریس کانفرنس کے بعد مشاورت بھی ہوئی،2سینیٹرز نے سینیٹ نشست سے مستعفی ہونے سے متعلق ماہرین قانون سے مشاورت بھی کی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے ۔