حافظ نعیم الرحمن کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات کراچی کی تعمیر و ترقی و دیگر امور پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ کو عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرلYang Yundong سے قونصلیٹ میں ملاقات کی ، ملاقات میں کراچی کی ترقی، سی پیک کی پیشرفت دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی راشد قریشی موجود تھے ۔