میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران ناکامی کااعلان کرکے بنی گالہ میں جاکر سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے،مریم اورنگزیب

عمران ناکامی کااعلان کرکے بنی گالہ میں جاکر سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نے کہا ہے کہ عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے،ناکام سیاست کے ماتم کا اعلان کرکے عمران خان روانہ ہوئے، عوام نے مسترد کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف جلد مشکل فیصلے کریں گے، حکومت نے اقدامات کرلیے ہیں اب بہت جلد اعلانات دیکھیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ناکام سیاست کے ماتم کا اعلان کرکے عمران خان روانہ ہوئے، عوام نے ان کو مسترد کیا ہے اور مہلت ان کو عوام نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مارچ پاکستان کی ترقی اور عوام کے روزگار کے خلاف ہے، وہ اخالی ہاتھ گھر واپس گئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد مشکل فیصلے کریں گے، حکومت نے اقدامات کرلیے ہیں اب بہت جلد اعلانات دیکھیں گے، ہم معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے، جو بارودی سرنگ عمران خان بچھاکر گئے ہم اس کا علاج جانتے ہیں۔چھ روز کے الٹی میٹم پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران بنی گالہ میں سو گئے اب وہ نہیں نکلیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں