سندھ میں 18 سال کے نوجوانوں کی لازمی شادی کرانے کا بل جمع
شیئر کریں
سندھ میں 18 سال کے نوجوانوں کی لازمی شادی کرانے کا بل جمع کرادیا گیا، جس میں نوجوانوں کی شادی نہ کروانے والے والدین پر 500 روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں18 سال کے نوجوانوں کی لازمی شادی کرانے کا بل جمع کرادیا گیا ، ایم پی اے ایم ایم اے سید عبدالرشید نے مسودہ قانون اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرایا۔بل 2صفحات پرمشتمل ہے جسے سندھ لازمی شادی ایکٹ 2021 کا نام دیا گیا ہے ، بل میں نوجوانوں کی شادی نہ کروانے والے والدین پر 500روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت یقینی بنائے کہ والدین اپنے عاقل بچوں کی لازمی شادی کرائیں، اگر والدین تاخیرکرتے ہیں تو ڈپٹی کمشنرکوتحریری طورپرآگاہ کرناہوگا۔ایم پی اے ایم ایم اے سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ معاشرے کی فلاح کیلئے قانون تجویزکیاہے ۔