میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیپٹن سجاد کی میت کے حصول سے تدفین تک پی آئی اے انتظامیہ غیر موجود رہی، پالپا

کیپٹن سجاد کی میت کے حصول سے تدفین تک پی آئی اے انتظامیہ غیر موجود رہی، پالپا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان ائیرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے کہا ہے کہ کیپٹن سجاد کی میت کے حصول سے تدفین تک پی آئی اے انتظامیہ غیر موجود رہی۔ترجمان پالپا کے مطابق ائیرلائن انتظامیہ کی غیر موجودگی ائیرلائن ملازمین نے شدت سے محسوس کی، کم ازکم ڈی ایف او یا چیف پائلٹ فلائنگ سیفٹی کو اہل خانہ کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ترجمان پالپا نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم اور مشیرہوا بازی شفاف تحقیقات تک موجودہ انتظامیہ کو غیر فعال کریں، تحقیقات کیلئے بین الاقوامی ایوی ایشن ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔خیال رہے کہ کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے ) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے جہاز کے پائلٹ کیپٹن سجاد گل کے والد گل محمد بھٹی پی آئی اے کی انتظامیہ پر برس پڑے ۔سجاد گل کے والد کا کہنا ہے کہ پی آئی اے والے خود ہی انکوائری کررہے ہیں اور خود ہی فیصلے بھی کررہے ، پی آئی اے کی انکوائری پر اعتبار نہیں۔22 مئی کو پیش آنے والے حادثے میں 97 افراد جاں بحق اور 2 زندہ بچ گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں