میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مناسب اقدامات نہ کیے تومانچسٹر جیسے حملے ہوتے رہیں گے، ٹرمپ

مناسب اقدامات نہ کیے تومانچسٹر جیسے حملے ہوتے رہیں گے، ٹرمپ

منتظم
هفته, ۲۷ مئی ۲۰۱۷

شیئر کریں


نیٹو اجلاس کے شرکاء کی مانچسٹر دھماکے کی مذمت،ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو مانچسٹر جیسے حملے ہوتے رہیں گے۔ہزاروں کی تعداد میں یورپ آنے والے تارکین وطن پر کڑی نظر رکھنا ہوگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلزمیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سربراہی اجلاس کے آغاز پرشرکا نے برطانوی شہر مانچسٹر میں ہونے والے خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے احترام میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خبردارکیا کہ عالمی رہنماوں نے وحشیانہ ، انسانیت سوزدہشت گردحملوں کوروکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کیے تومانچسٹرجیسے حملے ہوتے رہیں گے۔انہوں نے مانچسٹرحملے سے متعلق امریکی میڈیا میں افشا ہونے والی خفیہ معلومات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام اس کی مکمل تحقیقات کریں ۔صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گاتاہم ہزاروں کی تعداد میں یورپ آنے والے تارکین وطن پربھی کڑی نگاہ رکھنی ہوگی ۔امریکی صدر نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک پرزوردیا کہ وہ لازمی طور پر دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔سربراہ اجلاس کیموقع پر جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے نیٹو ہیڈکوارٹر میں دو نئی یادگاروں کی بھی نقاب کشائی کی۔ایک یادگارمیں دیوار برلن کے دو ٹکڑوں کو جوڑا گیا ہے جس سے مراد یورپ کی تقسیم کا خاتمہ ہے۔ دوسری یادگار امریکا میں نائن الیون کے حملوں کے مقام سے لی گئی ایک اسٹیل بیم ہے جو نیٹو کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں