میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج

پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

عمران خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے ریلی کی قیادت کی جس میں کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔ملک بھر کی طرح کراچی ، حیدرآباد ،کوئٹہ ،لاہور ، اسلام آباد میں بھی بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا، اسلام آباد ریلی کی قیادت بیرسٹرگوہرعلی، عمر ایوب نے کی، اس موقع پر عامر ڈوگر، شعیب شاہین، عامر مسعود سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔احتجاجی ریلی سے خطاب میں چئیرمن پی ٹی آئی نے شرکا سے کہا کہ ہم چاہتے پاکستان ایسا بنے،، جہاں انصاف ہو،، بانی پی ٹی آئی کو پانچ دن میں تین سزائیں ہوئیں۔ جبکہ اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نے کہا کہ ہمیں اس نظام کوتبدیل کرنا ہوگا، بشمول وزیراعظم سب ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا گیا، ہم قانون اورآئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔پشاور پریس کلب کے سامنے خواتین نے مظاہرہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بینرز اور کتبے اٹھا کر نعرہ بازی کی۔خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں، خیبر سمیت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بنیرز اور کتبے اٹھائے رکھے تھے جن پر عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے کہا کہ 8فروری کو ہونے والے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی گئی ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے جس کے خلاف وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے نکل آئے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اداروں کی جانب سے ہمیں انصاف نہیں ملتا اس لئے مجبوری کے تحت سڑکوں پر انصاف کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اور جب تک عمران خان کی رہائی نہیں ہوتی وہ اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔پشاور پریس کلب کے سامنے بھی پاکستان تحریک انصاف کی خواتین وینگ نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لئے سڑکوں پر نکل آئی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کوممکن بنایا جائے، انہوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں