میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیمرا کی انڈین چینلز نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی

پیمرا کی انڈین چینلز نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عید الفطرکی تعطیلات کے دوران غیر قانونی انڈین چینلزاور مواد نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی چینلز کی ترسیل میں استعمال ہونے والے آلات کو ضبط کر لیا۔پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات اور پیمرا کے ماضی میں جاری کردہ نوٹسزکی روشنی میں کیبل آپریٹرز کے دفاترکی انسپیکشن کے دوران پیمرا ریجنل آفس کراچی، حیدر آباد، سانگھڑ، ٹھٹھہ اور سجاول کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے جانے والے کیبل آپریٹروں کا غیر قانونی چینلز کی ترسیل میں استعمال ہونے والے آلات کو ضبط کر لیا۔نوٹس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مذکورہ کیبل آپریٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسزبھی جاری کیے گئے جن پر پیمرا قوانین کے تحت سزا کا تعین کیا جائے گا۔عید کی تعطیلات کے دوران پیمرا ریجنل آفس لاہور کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 7 تحصیلوں کے 89 کیبل ٹی وی نیٹ ورکس کا دورہ کیا جن میں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور شامل ہیں۔قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کیبل آپریٹرزکو اظہارِوجوہ کے نوٹسز جاری کئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں