میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محافظ خطرے میں،ڈاکوئوں کا پولیس پر حملہ، 6اہلکار جاں بحق

محافظ خطرے میں،ڈاکوئوں کا پولیس پر حملہ، 6اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

جیکب آباد میں بلوچستان پولیس اورڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، سب انسپکٹر سمیت 6اہلکار شہید، 2 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود نوازو جاگیر کے علاقے میں بلوچستان کے علاقے جعفرآباد کی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 6اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔جیکب آباد پولیس کے مطابق بلوچستان کے جعفرآباد کی پولیس بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے اغوا ہونے والے رائس مل کے مالک اسلم سومرو کے بیٹے فرقان سومرو کی بازیابی کے لیے جیکب آباد کے مولاداد تھانہ کی حدود نوازو جاگیر کے علاقے میں آپریشن کررہی تھی کہ وہاں موجود ڈاکوؤں نے پولیس پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر محمد طیب عمرانی سمیت پولیس اہلکار محمد عثمان، ریاض سولنگی ، خادم شاہ، نثار احمد اور عبدالوہاب پیچوہا شہید ہوگئے جبکہ 2اہلکار حسین علی اور الطاف علی زخمی ہوگئے ہیں، مقابلے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے شہید اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردی گئی۔ واقعے کے بعد جیکب آباد ضلع بھر سمیت بلوچستان پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے انسپکٹر سمیت 06 اہلکار شہید اور 02 زخمی ہوئے ہیں، ضلع جعفر آباد پولیس کی جانب سے ایس ایس پی حسنین اقبال کی سربراہی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے گزشتہ روز روجھان جمالی سے اغوا ہونے والے مِل کے مالک حاجی اسلم کے بیٹے فرقان سومرو کی بازیابی کیلئے جیکب آباد پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا جارہا تھا، کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلہ ہوگیا جس میں 6 اہلکارشہید ہوگئے، پولیس کی مزید بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے، شہید اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول اسپتال جیکب آباد منتقل کردیا گیا ہے. شہید اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر محمد طیب عمرانی، نثار احمد ATF سبی بلوچستان، شہید عبدالواہاب پیچوہو، شہید محمد عثمان ، شہید ریاض سولنگی ، شہید خادم حسین شاہ جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہیں ، جن کی شناخت حسین علی اور الطاف علی سے ہوئی ہے. واضح رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے جیکب آباد پولیس کی جانب سے تاحال آپریش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں