میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت کے حوالے سے انتباہ جاری

بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت کے حوالے سے انتباہ جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایک اور بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔اس سے قبل بھی بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ 2 کھانسی کے شربت بچوں کی اموات کا باعث قرار دیے گئے تھے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق مارشل آئی لینڈز اور مائیکرو نیشیا میں فروخت ہونے والے ایک بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت میں ایسے اجزا دریافت ہوئے ہیں جو بچوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔Guaifenesin نامی اس دوا میں diethylene glycol اور ethylene glycol کی بہت زیادہ مقدار کو دریافت کیا گیا۔یہی اجزا ان دونوں ادویات میں بھی دریافت ہوئے تھے جن کے استعمال سے گیمبیا میں 70 جبکہ ازبکستان میں 18 بچے گردوں کی انجری کے باعث ہلاک ہوئے۔المی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ کھانسی کے اس شربت کا استعمال نہ کریں جبکہ ریگولیٹرز سپلائی چین پر نگرانی کو بڑھائیں۔کھانسی کے شربت میں موجود اجزا سے پیٹ میں تکلیف، قے، ہیضے، سردرد، پیشاب رکنے اور گردوں کی انجری جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ بچوں میں یہ مسائل جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔اس دوا میں خطرناک اجزا کو ا?سٹریلیا کے ریگولیٹر ادارے نے 6 اپریل کو دریافت کیا تھا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 25 اپریل کی شب انتباہ جاری کیا گیا۔عالمی ادارے نے بتایا کہ اس کھانسی کے شربت کو تیار کرنے والی کمپنی نے اس کے معیار اور محفوظ ہونے کی ضمانت فراہم نہیں کی۔اس سے قبل بھارت میں تیار ہونے والے ا?ئی ڈراپ کے باعث بھی امریکا میں بیکٹریل انفیکشن کے کیسز سامنے ا?ئے تھے۔ناقص ادویات کی تیاری کے بعد بھارتی حکومت نے 18 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں