میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹی ٹی پی کی مخبری کرنے والوں کو قتل کرنے پر انعام مقرر

ٹی ٹی پی کی مخبری کرنے والوں کو قتل کرنے پر انعام مقرر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

( نمائندہ خصوصی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں روپوش ٹی ٹی پی کی قیادت نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی مخبری کرنے والوں کو قتل کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر رکھا ہے ۔ جبکہ ٹی ٹی پی کے کراچی میں روپوش دہشت گردوں کو تاجروں سے بھتہ وصول کرکے افغانستان بھجوانے کا بھی خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔ کراچی میں ایس آئی یو کے انچارج انسپکٹر بشیر احمد نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 خطرناک دہشت گردوں کمال خان اور عبدالقادر کو گرفتار کیا ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی قیادت افغانستان میں روپوش ہے اور کراچی میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردںو کو ہدایات افغانستان سے ملتی ہیں ملزمان نے بتایا کہ کالعدم تحریک طالابن کی افغانستان میں روپوش قیادت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مخبری کرنے والوں کو قتل کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا ہے ملزمان نے بتایا کہ 2022ء میں کالعدم تحریک طالبان کی مرکزی قیادت نے گلشن معمار میں رہنے والے افغانی نژاد شہری سعید احمد کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا ۔ سعید احمد پر الزام تھا کہ اس نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مخبری امریکی خفیہ ادارے کو کی تھی جس پر ہم نے گلشن معمار میں سعید احمد کی نگرانی کی اور بعد ازاں اسے اس کے گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا جس کی ایف آئی آر نمبر 574/2022 تھانہ گلشن معمار میں درج ہے ملزمان نے انکشاف کیا کہ سعید احمد کے قتل کے بعد انہوں نے افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کی قیادت کو آگاہ کیا جس کے ایک ہفتے کے بعد انہیں افغانستان سے 20 لاکھ روپے بطور انعام بھجوائے گئے جو ایک تاجر کے ذریعے بھجوائے گئے تھے جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کو افغانستان میں زیادہ سے زیادہ رقوم کی ضرورت ہے جس کے لیے ملک بھر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو تاجروں سے بھتہ وصول کرکے افغانستان بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے بنارس میں ایک گوشت کے بیوپاری قیوم سے بھتہ طلب کیا لیکن اس نے بھتہ دینے سے انکار کیا اور پولیس کو شکایت کی جس پر انہوںنے قیوم کو گولیاں مار کر قتل کردیا جس کا مقدمہ نمبر 20/2023 پیر آباد تھانے میں درج ہے ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے صدر میں بھی ایک تاجر کو بھتہ کی پرچی بھیجی تھی۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے بنارس میں درویش بیف سینٹر اور ایک پینٹ والے کو بھی بھتہ کی پرچیاں بھیجی تھیں ۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں روپوش ٹی ٹی پی کی قیادت کو افغانستان میں سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے ملزمان نے اپنے نیٹ ورک کے مزید دہشت گردوں کی بھی نشاندہیاں کی ہیں جن کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں