میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی سی ایل کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات سرد خانے کی نذر

پی ٹی سی ایل کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات سرد خانے کی نذر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) غیر ملکی کمپنی کی ہدایات پر پی ٹی سی ایل کی آڑ میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانے کی تحقیقات کئی برس گزر جانے کے بعد بھی شروع نہ ہو سکی ” اتصالات” نیب کی بھی اتحادی نکلی پی ٹی اے کی جانب سے چند سال قبل پی ٹی سی ایل کوغیر قانونی طور پر فورجی سیپکٹرم دینے کی انکوائری سرد خانے کی نذر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے چند برس قبل غیر قانونی طور پر پی ٹی اے کی مدد کے ذریعے فور جی سیپکٹرم کا استعمال کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو لائسنس کے حصول کے بغیر چار جی ایوو کلاؤڈ ڈیوائسزفراہم کی گئی ہیں اس ضمن میں قومی خزانے کو 35 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے متعلق موجودہ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی قسم کا نوٹس لینے سے قاصر ہیں نیب کی جانب سے بھی معاملے کو پر اسرار طور پر دبانے کی کوششیں جاری ہیں جس نے غیر ملکی کمپنی کے تحقیقاتی اداروں سے خفیہ گٹھ جوڑ کا راز فاش کر دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں