میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، صوبائی وزیرکا ڈی جی کو پٹہ سسٹم مافیا ،مخالفین میںصلح کرانے کا ٹاسک

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، صوبائی وزیرکا ڈی جی کو پٹہ سسٹم مافیا ،مخالفین میںصلح کرانے کا ٹاسک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

( وقائع نگار خصوصی) سندھ کے صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم مخالف افسران کے درمیان صلح کرانے کا ٹاسک دے دیا۔ ڈی جی نے عید کے چوتھے روز دونوں گروپوں کے افسران کو اپنے دفتر بلاکر گلے ملوادیئے ڈی جی نے پٹہ سسٹم مخالف افسران کو ان کی معطلی ختم کرنے اور مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی کرادی معطل کئے گئے افسران کو چند روز میں بحال کرکے کراچی کے مختلف اضلاع میں تعیناتی دے دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پٹہ سسٹم چلانے والے مرکزی کرداروں نے پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم مخالف افسران کے درمیان تنازعات ختم کرنے کے لئے سندھ کے ایک صوبائی وزیر کو اہم ہدایت جاری کیں جس کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو کو شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم مخالف افسران میں صلح کرانے کا خصوصی ٹاسک دیا اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے بعد جب عید کے چوتھے روز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا دفتر کھلا تو ڈی جی ایس بی سی اے نے عید ملنے کے بہانے شہزاد آرائیں کی پٹہ سسٹم مافیا اور پٹہ سسٹم مخالف افسران کو اپنے دفتر میں ملاکر گلے ملوادیئے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے پٹہ سسٹم مخالف افسران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں نے جو ان کے خلاف نیو ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے اس کو واپس لے لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے پٹہ سسٹم مخالف ایس بی سی اے افسران کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ ان کی معطلی کے آرڈر کو کینسل کرکے انہیں دوبارہ بحال کیا جائے گا اور انہیں کراچی کے مختلف اضلاع میں تعینات کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹہ سسٹم کے سرپرست شہزاد آرائیں کو ایک بار پھر سے بااثر بنانے کے خواہش مند ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں