میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا مالی سال ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کا سال ہوگا،وزیر اعلی سندھ

نیا مالی سال ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کا سال ہوگا،وزیر اعلی سندھ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال میں پہلے سے جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ نیا مالی سال زیادہ تر جاری اسکیموں کی تکمیل کا سال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ورکس اینڈ سروسز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نئے مالی سال 23-2022 کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اجلاس میں صوبائی وزیر ضیا عباس شاہ، چیف سیکریٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) حسن نقوی، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری ورکس عمران عطا سومرو، اسپیشل سیکریٹری رحیم سومرو اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں نئے مالی سال میں پہلے سے جاری اسکیمیں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ جو کام چل رہے ہیں ان کو مکمل کرنے کے لیے بجٹ بنایا جائے۔وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال آبپاشی کی 13.6 بلین روپے کی 152 اسکیمیں جاری ہیں، وزیر اعلی نے آبپاشی کی نئی اسکیمیں شروع کرنے کی ہدایت کی جن میں بند کی مرمت، کینال لائننگ و دیگر کام شامل ہیں۔بریفنگ میں کہا گیا کہ ورکس اینڈ سروسز کی 530 اسکیمیں 27.9 بلین روپے کی لاگت سے جاری ہیں، 225 بلین روپے کی لاگت سے لوکل گورنمنٹ کی 425 اسکیمیں، 11.23 بلین روپے کی لاگت سے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی 198 اسکیمیں اور 920 ملین روپے کی لاگت سے رورل ڈویلپمنٹ کی 42 اسکیمیں جاری ہیں۔علاوہ ازیںوزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال23-2022 کے ترقیاتی پورٹ فولیو کی تشکیل کے حوالے سے کہا کہ ہم نے ریسکیو ہیلپ لائن 1122 شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے میں چاہتا ہوں کہ محکمہ بلدیات تقریبا 200 فائر ٹینڈرز اور ایمبولینس کی ایک اسکیم تیار کرے اور اسے جلد سے جلد منظور کرائے تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے فوری طورپر نمٹا جاسکے۔یہ بات انہوں نے یہاں وزیراعلی ہاس میں اگلے ADP-2022-23 کے لیے تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس ضیا عباس شاہ، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکرٹری فیاض جتوئی، سیکرٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو، سیکرٹری ورکس عمران عطا سومرو، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نجم شاہ، وزیراعلی سندھ کے اسپیشل سیکرٹری رحیم شیخ، ممبر پی اینڈ ڈی فتح تنیو نے شرکت کی۔محکمہ بلدیات: محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ وہ ریسکیو 1122 سروس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے انہیں 200 فائر ٹینڈرز اور مزید ایمبولینسز فراہم کرنے کے حوالے سے اسکیم تیار کریں تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمنٹ سکیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں