میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں 100سال توڑپھوڑسے یورپ میں توہین رسالتﷺ بندنہیں ہوگی، وزیراعظم

ملک میں 100سال توڑپھوڑسے یورپ میں توہین رسالتﷺ بندنہیں ہوگی، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہے کہ فرانس میں حضورﷺکی شان میں گستاخی ہوئی ، ایک جماعت نے حکومت کی کنپٹی پربندوق رکھ کے کہا فرانس کے سفیر کو واپس بھیجو ، ٹی ایل پی اورمیرے طریقہ کار میں فرق ہے ، ثابت کروں گامیراطریقہ کامیاب ہوگا ، وزیر خارجہ شاہ محمود نے چار ملکوں سے بات کی وہ سب ہم سے متفق ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی مسلمان ہوہی نہیں سکتا جونبی اکرمﷺسے محبت نہ رکھتا ہو ، فرانس میں حضورﷺکی شان میں گستاخی ہوئی تو ایک جماعت نیحکومت پر دباوَ ڈالا کہ فرانسیسی سفیر کو باہر نکالا جائے ، ٹی ایل پی اورمیرے طریقہ کار میں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلمان ملکوں کے سربراہان سے رابطے میں ہوں ، مغرب کوباور کرائیں گے کہ آزادی رائے کے نام پر آپ مسلمانوں کو تکلیف نہیں دے سکتے ، یہودیوں کے خلاف کوئی بات ہی نہیں کر سکتا کیوں کہ وہ متحد ہیں ، جب تمام اسلامی ممالک متحدہوں گے تو اس سے مغرب پر اثر بھی پڑے گا ، ثابت کروں گا میرا طریقہ کامیاب ہوگا ، طریقہ یہ ہے کہ سربراہان مملکت سے بات کریں ، وزیر خارجہ شاہ محمود نے چار ملکوں سے بات کی وہ سب ہم سے متفق ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ امیرترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں ہے ، کوشش ہے کہ دسمبر تک پنجاب میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو ، پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کسان کارڈ کا اجراء کیا ، جب خیبر پختونخوا میں آئے تو مخالفین نے کہا کہ آپ کو دوبارہ موقع نہیں ملے گا ، لیکن پی ٹی آئی کو 2018 میں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت ملی ، ہم نے ہیومن ڈویلپمنٹ پر توجہ دی اس لییخیبر پختونخوا میں ہمیں دوبارہ موقع دیاگیا ، ہماری پوری کوشش ہے کہ پسماندہ علاقوں کو اوپر لانا ہے ، ماضی میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا ، یہاں سیکریٹریٹ کا قیام صرف شروعات ہے ، جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ بھی بنے گ


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں