میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان اور ناراض رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے درمیان اہم ترین ملاقات کل ہوگی، ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کے درمیان جاری سرد مہری کو بریک لگ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کل جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال ارکان اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ ہونگے، اہم ترین ملاقات میں جہانگیر ترین وزیراعظم کو اپنے کیسز سے متعلق تحفظات سیآگاہ کریں گے۔دوسری جانب جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کر نے کیلئے ہم خیال ارکان کے نام فائنل کرلئے ہیں، گیارہ قومی اسمبلی اور 22 ارکان پنجاب اسمبلی کے ہم خیال ارکان کل وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شریک ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں