میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر 4 منٹ بعد ایک ہلاکت ، کوروناطوفان نے بھارت کوجھنجھوڑکررکھ دیا

ہر 4 منٹ بعد ایک ہلاکت ، کوروناطوفان نے بھارت کوجھنجھوڑکررکھ دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں کرونا کی خوفناک تباہ کاریاں، ہر 4 منٹ بعد ایک مریض ہلاک ہونے لگا، پڑوسی ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید تین لاکھ 52 ہزار نئے کیس رپورٹ، مئی میں کورونا کیسوں کی یومیہ تعداد 5 لاکھ تک ہو جانے کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں