میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے منافع خوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 2008 سیکشن 7 اے کے تحت کارروائی ہوگی۔وزیرزراعت محمد اسماعیل راہو نے کہاکہ صوبے میں تمام ذمہ دار افسران کومنافع خوروں اورذخیرہ اندوز ی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے , صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز بطور پرائز میجسٹریٹس اپنے فرائض انجام دینگے ,تمام پرائز میجسٹریٹس کو ناجائز قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارنے کے اختیار ہونگے ۔صوبے بھر میں سپلائی پرائسزکے افسران تمام پرائز مجسٹریٹ کے ساتھ کارروائی کریں گے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں پرائز بیورو کے 119 انسپیکٹرز کی ڈیوٹی لگائی ہے , کراچی میں 28 سپلائی بیورو کے افسران پرائس مجسٹریٹس کے ساتھ منافع خوروں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔صوبے بھر میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ روم قائم کردیے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے پہلے دن ہی منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف شکایتیں موصول ہوئی ہیںاگر کسی دکاندار,فروٹ یا سبزی والے کے پاس پرائز لسٹ نہیں ہوگی تو اسکے خلاف کارروائی ہوگی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں