میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں کے الزامات ،سندھ حکومت کا ایف آئی اے کے سائبر کرائم کو خط

تاجروں کے الزامات ،سندھ حکومت کا ایف آئی اے کے سائبر کرائم کو خط

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آ ج کل سوشل میڈیا پر تاجر رہنماؤں کی جانب سے وزیر اعلی سندھ اور ان کے خلاف جو بیان چل رہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس طرح کی مہم سندھ حکومت کے خلاف ایک سازش کے تحت چلائی جارہی ہے جس کا مقصد صوبے میں انتشار پھیلا نا ہے ۔ انہوں نے کہا اس طرح کے بیانات کی تاجر رہنماؤں نے بھی تردید کردی ہے اور انہوں نے بھی اس کو ایک سازش قرار دیا ہے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شر پسند عناصر کو سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسی پسند۔ نہیں آ رہی ہے اس لیے وہ اس طرح کی مذموم حرکتیں کر رہے ہیں کیونکہ ان کو عوام کی جان کی کوئی پروا نہیں ہے اور ان کا مقصد ملک میں انتشار پھیلا نا ہے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایف آئی اے سایبر کرائم سرکل کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے عناصر جو کہ جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں اور آ ڈیو پھیلا رہے ہیں ان کو بے نقاب کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت ہر وہ قدم اٹھائے گی جو کہ عوام کی صحت کے لیے ضروری ہوگا۔ اس بیماری سے بچاؤ کی ایک ہی صورت ہے کہ احتیاط کی جائے اور مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلا جائے ۔ ہم سب مل کر ایک دوسرے کے تعاون سے ہی اس وباء پر قابو پا سکتے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں