میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سام سنگ گیلکسی 8 بھی مسائل کا شکار

سام سنگ گیلکسی 8 بھی مسائل کا شکار

منتظم
جمعرات, ۲۷ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں

سیئول(ویب ڈیسک) سام سنگ نے اپنا نیا فیلگ شپ اسمارٹ فون ’’گیلکسی ایس 8‘‘ اس مہینے جاری کردیا ہے جس کی بیٹری تو دھماکے سے نہیں پھٹتی لیکن وہ ایک اور مسئلے کا شکار ضرور ہے۔ اسے استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی ہے کہ سام سنگ گیلکسی ایس 8 کے ڈسپلے پر سرخی مائل رنگت زیادہ نمایاں ہے جو تصاویر اور ویڈیوز کی خوبصورتی کا بیڑہ غرق کردیتی ہے۔ اگر موبائل کی سیٹنگز میں جاکر سرخ رنگ سب سے کم کردیا جائے تب بھی ڈسپلے پر سرخ رنگ ویسے کا ویسا نمایاں رہتا ہے۔ البتہ اچھی خبر یہ ہے کہ سام سنگ نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیلکسی ایس 8 کی اسکرین سے غیر ضروری سرخی ختم کرنے کے لیے اس کا رنگوں سے متعلق سافٹ ویئر تبدیل کردیا گیا ہے جو اس ماہ کے اختتام تک ایک اضافی اپ گریڈ کی شکل میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد سام سنگ گیلکسی ایس 8 کے صارفین اس میں رنگوں کی رینج اپنے حساب سے تبدیل کرسکیں گے جب کہ سرخ رنگ کو موجودہ سے بھی کہیں کم سطح تک پہنچا کر تقریباً غائب کرسکیں گے۔ اپنے تازہ بیان میں سام سنگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی کمپنی اپنے غیر مطمئن صارفین کو خوش کرنے کے لیے یہ تبدیلیاں کررہی ہے لیکن یہ مسئلہ اس نئے اسمارٹ فون (گیلکسی ایس 8) کا ہر گز نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں