کمشنر کراچی کے احکامات کی دھجیاں، اعجاز بریانی سینٹر نے دکانوں کے ساتھ فٹ پاتھ خرید لیے
شیئر کریں
ناگن چورنگی پر اعجاز پکوان کی برانچ، شام 6 بجے سے اعجاز بریانی راہگیروں کے لیے اذیت بن جاتی ہے
فٹ پاتھ پر ٹیبل، کرسیاں اور کاؤنٹر لگا دیے جاتے ہیں، کے ایم سی اور تھانہ سرسید ہفتہ لیتے ہیں، علاقہ مکین
(رپورٹ؍ایم جے کے)کمشنر کراچی کے احکامات کی دھجیاں، اعجاز بریانی سینٹر نے دکانوں کے ساتھ فٹ پاتھ بھی خرید لیے، ناگن چورنگی پر اعجاز پکوان کی برانچ، اعجاز بریانی راہگیروں کے لیے اذیت بن گئی، شام سے رات گئے تک فٹ پاتھ پر چلنے کی جگہ نہیں ٹیبل، کرسیاں اور کاؤنٹر لگا دیے جاتے ہیں، کے ایم سی، ٹی ایم سی اور تھانہ سرسید کا پرائیویٹ بیٹر اور ڈسمس پولیس اہلکار تاجو اور اسکا بھائی گلو ہفتہ لیتے ہیں، علاقہ مکین۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل ناگن چورنگی پر واقعہ اعجاز پکوان کی برانچ اعجاز بریانی سینٹر جو تھانہ سرسید کی حدود میں اقبال پلازہ اپارٹمنٹ کے نیچے واقعہ ہے، اعجاز بریانی سینٹر نے وہاں 4 سے 5 دکانیں خرید رکھی ہیں جس میں فاسٹ فوڈ، باربی کیو اور دیگر اشیاء فروخت کی جارہی ہیں، اعجاز بریانی سینٹر نے دکانوں کے ساتھ راہگیروں کی چلنے والے فٹ پاتھ کو بھی خرید لیا ہے، شام 6 بجے سے لے کر رات 4 بجے تک دکانوں کے سامنے فٹ پاتھ پر کرسیاں، ٹیبلیں اور کاؤنٹر لگا دیے جاتے ہیں جس سے راہگیر اور رہائشی شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں، علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ اعجاز بریانی سینٹر فٹ پاتھ پر غیرقانونی طور پر اپنی ٹیبلیں، کرسیاں اور کاؤنٹر لگانے کی مد میں تھانہ سر سید کا خاص پرائیویٹ بیٹر ڈسمس پولیس اہلکار تاجو، اس کا بھائی گلو کے اور کے ایم سی، ٹی ایم سی سے تعلق رکھنے والوں کو ہفتہ لاکھوں روپے دیتے ہیں جس وجہ سے اعجاز بریانی سینٹر کے مالک اور جی ایم اور انکے بریانی سینٹر کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی، علاقہ مکین نے کمشنر کراچی، اسسٹنٹ کمشنر کراچی، ڈی سی سینٹرل، ایس ایس پی سینٹرل سے مطالبہ کیا ہے کہ اعجاز بریانی سینٹر کے سامنے فٹ پاتھ پر غیرقانونی طور پر لگائی جانے والی کرسیاں، ٹیبلوں اور کاؤنٹر کو فلفور ہٹایا جائے تاکہ راہگیروں اور رہائشوں کو باآسانی فٹ پاتھ پر چلنے پھرنے کا راستہ مل سکے اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو ان غیرقانونی کاموں میں ان کی سرپرستی کرتے ہیں۔


