میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی ٹی، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ 5 ارب وصولی میں ناکام

کے پی ٹی، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ 5 ارب وصولی میں ناکام

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی پورٹ ٹرسٹ کرائے داروں سے 5 ارب روپے وصول کرنے میں ناکام ہو گیا۔ اعلی حکام نے کے پی ٹی کے ذمیدار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مینیول کے پیرا 125 میں تحریر ہے کہ اگر کوئی کرائے دار کرایہ ادا نہیں کرتا تو کے پی ٹی انتظامیہ ادائیگی روک سکتی ہے کرائے دار کی کسی بھی رقم کو ایڈجسٹ کر سکتی ہے رقم کی وصولی کے لیے قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ کی پی ٹی انتظامیہ کرائے دار کے ڈفالٹر ہونے کی صورت میں الاٹمنٹ منسوخ کر سکتی ہے۔ کے پی ٹی کے کمپیوٹرائیزڈ ریکارڈ کے مطابق کرائے داروں نے جون 2022 تک 4 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا نہیں کیے۔ افسران کا کہنا ہے کہ کرائے داروں سے رقم کی وصولی میں ناکامی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی کمزوری ہے۔ انتظامیہ کو رقم کی وصولی میں ناکامی کے اسباب بیان کرنے کی ہدایت کیی لیکن انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جبکہ کے پی ٹی انتظامیہ کو ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن اس کے باوجود ڈی اے سی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ اعلی حکام نے کرائے داروں سے 5 ارب روپے وصول کرنے میں ناکامی پر ذمیدار افسران کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں