میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی بمقابلہ گڈاپ ٹاؤن، مویشی چنگی پر قبضے کیلئے سرکاری ملازمین گتھم گتھا

کے ایم سی بمقابلہ گڈاپ ٹاؤن، مویشی چنگی پر قبضے کیلئے سرکاری ملازمین گتھم گتھا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

مئیر کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد کی ایماء پر گڈاب ٹاون میں واقع دودھ دینے والے جانوروں کی چنگی پر رات گئے قبضے کی کوشش تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی مرتضی وہاب و ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد نے گزشتہ رات اپنے من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے لیے ایک دفعہ پھر کے ایم سی کا عملہ رات گئے گڈاب ٹاون پہنچ گیا اور گڈاپ ٹاؤن میں واقع دودھ دینے والے جانوروں کی کلیئرنس جاری کرنے والی چنگی پر زبردستی رات کے اندھیرے میں قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں گڈاپ ٹاؤن کے ملازمین اور علاقہ مکینوں کی طرف سے کے ایم سی انتظامیہ کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا دونوں طرف سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے کے ایم سی انتظامیہ اور پولیس نے بھاگ کر جان بچائی واقعے کی اطلاع ملتے ہی گڈاپ ٹاون کے ذمہ داران اور ورکر پہنچ گئے اور کے ایم سی کے عملے کو چونگی پر غیرقانونی قبضہ کرنے سے روک دیا چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ کے مطابق عدالت کے حکم کے باوجود کے ایم سی انتظامیہ نے دوبارہ چونگی پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اور معزز عدالت ہائی کورٹ آف سندھ کے امتناعی حکم جاری کرنے کے باوجود بھی کے ایم سی کے عملے نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے جس کے خلاف ہم مکمل طور پر قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں مزید گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کے ایم سی گڈاپ ٹاؤن کا جانوروں سے ٹیکس وصولی کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار گڈلک کی کمپنی کو دیناچاہتی ہے جب کہ قانون کے مطابق گڈاپ ٹاؤن نے مذکورہ ٹھیکہ 24 کروڑ میں دیا ہے اگر کے ایم سی نے گڈاپ ٹاؤن کا لائیو سٹاک ٹیکس ،جانوروں کا ٹھیکہ واپس لے لیا تو گڈاپ ٹاؤن کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور گڈاب ٹاؤن میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو گارات کی تاریکی میں سپر ہائی وے پر واقع جانوروں کی ٹیکس منڈی پر کے ایم سی کے عملہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور متعلقہ اداروں کو کے ایم سی کے اس غیر قانونی اقدام سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے واضح رہے کہ گڈاپ ٹاون اور کے ایم سی کے درمیان دودھ دینے والے جانوروں کے ٹھیکہ کے تنازع میں ہائی کورٹ آف سندھ کراچی نے کے ایم سی کی درخواست معطل کر کے فریقین کو 8 اپریل کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں