میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی یونیورسٹی میں ناقص سیکیورٹی انتظامات، طلبا کی موٹرسائیکلیں چوری ہونے لگیں

کراچی یونیورسٹی میں ناقص سیکیورٹی انتظامات، طلبا کی موٹرسائیکلیں چوری ہونے لگیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا اور دو روز میں چوروں نے 4طالب علموں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کے سبب نہ صرف جامعہ کی حدود میں چوریوں کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ طلبہ کے اندر احساس عدم تحفظ بھی بڑھتا جارہا ہے ماضی میں کئی مرتبہ جامعہ کراچی دہشت گردی کی لپیٹ میں آچکی ہے اس کے باوجود انتظامیہ نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے۔ جامعہ کراچی میں ڈیپارٹمنٹ کے باہر پارکنگ سے طلبا کی موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا، دو دن میں چار طلبا اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے جبکہ کراچی یونیورسٹی سے باہر طلبا کے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں اضافے ہورہا ہے جس کی وجہ سے طالب علم ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔شعبہ ابلاغ عامہ کے متاثرہ فائنل ائیر کے طالب علم محمد فیصل نیمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا آج صبح شعبہ ابلاغ عامہ میں پڑھنے کیلئے گیا تھا صبح کے اوقات میں ڈپارٹمنٹ کے احاطے کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی جبکہ ایڈمن کی پارکنگ سے بھی ایک طالب علم کی موٹر سائیکل چوری ہوئی ہے۔سیکیورٹی انتظامیہ کو موٹر سائیکل چوری ہونے کی درخواست دی اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کیمرہ کے آگے درخت ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل چوری کرنے والا شخص نظر نہیں آیا ، انتظامیہ کو موٹر سائیکل چوری ہونے کی درخواست دینے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں