میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاصارفین کو بڑا جھٹکا،گیس بلوں میں رعایت ختم،یکساں ریٹ مقرر

حکومت کاصارفین کو بڑا جھٹکا،گیس بلوں میں رعایت ختم،یکساں ریٹ مقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے صارفین کو بڑا جھٹکا دیدیا، گیس میں دی گئی رعایت اور سلیب ختم کر کے یکساں ریٹ مقرر کر دیے۔نجی ٹی وی کے مطابق صارفین گیس کا ایک یونٹ جلائیں یا ہزاروں، نرخ یکساں چارج کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایک ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے پر ٹیکسز کے علاوہ بل 4 ہزار 501 روپے آئے گا، چارجز پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کیلئے ہوں گے۔مختلف سلیب استعمال کرنے والے صارفین کیلئے رعایت بھی ختم کی جائے گی، گھریلو، کمرشل صارفین، جنرل انڈسٹری اور ایکسپورٹ اورینٹڈ کیلئے قیمتیں یکساں ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں منظوری سے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں