میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پتنگ بازی کیخلاف آپریشن سے پولیس کی چاندی

پتنگ بازی کیخلاف آپریشن سے پولیس کی چاندی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پتنگ بازی اور پتنگ و ڈور کی فروخت کیخلاف کارروائی کو کراچی پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ نمائشی کریک ڈائون شروع کر کے دکانوں سے بھتہ دوگنا کردیا۔ شہر میں تیز دھار ڈور سے گلے کٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔گلشن حدید میں دو معصوم بہنوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں نوجوان اس کا شکار ہو چکے ہیں۔ بار بار پابندی کے باوجود پولیس سرپرستی میں یہ کاروبار چلتا رہتا ہے۔ آج کل پتنگ بازی کا سیزن ہے۔ کراچی میں تیاری کے ساتھ ساتھ ڈور اور پتنگیں لاہور، فیصل آباد سے بھی آرہی ہیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس سیٹنگ کے بعد جب بھتہ ادا کریں گے تو گاہکوں سے اضافی قیمت وصول کریں گے۔ واضح رہے کہ پتنگ بازی کا سلسلہ آج کل شہر میں خاصا بڑھ گیا ہے۔ شہر میں جہاں دیگر شوق کم ہوئے، وہیں سیزن کے دوران پتنگ بازی کا سلسلہ بڑھ گیا۔ رمضان میں ٹائم پاس کا جواز بنا کر بچے اور نوجوان زیادہ تر چھتوں پر پتنگیں اڑاتے ہیں کہ ماضی کی طرح میدان میسر نہیں ہیں۔ شہر میں جو تھوڑے بہت میدان ہیں تو قبضہ مافیا والے جہاں قبضہ کر رہے ہیں، وہاں کرکٹ، فٹ بال سمیت دیگر کھیل والے میدان بھر دیتے ہیں۔شہر میں اونچی عمارتوں، فلیٹوں کی وجہ سے پتنگ بازی کا سلسلہ کم نہیں ہو سکا ہے۔ اب لوگ اپنی حیثیت کے مطابق پتنگ اور ڈور خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ لیاقت آباد، سرجانی، کورنگی، ملیر میں اب بھی پتنگ بازی پر انعام رکھا جاتا ہے۔ شہر میں پنجاب کی طرح بالخصوص لاہور کی طرح دھاتی ڈور کا استعمال بہت کم ہے۔ پتنگ کے ساتھ جو مانجھا استعمال ہوتا ہے اس سے پتنگ کاٹی جاتی ہے، اب مانجھا جتنا تیز ہو گا اس طرح دوسری پتنگ جلدی کاٹے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں