میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نئی تاریخ رقم،پاکستانی نڑاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان نئے فرسٹ منسٹر منتخب

نئی تاریخ رقم،پاکستانی نڑاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان نئے فرسٹ منسٹر منتخب

ویب ڈیسک
پیر, ۲۷ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم ہوگئی اور پاکستانی نڑاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔حمزہ یوسف گلاسگو کے علاقے پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں،وہ کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اورپاکستانی نڑاد لیڈر ہوں گے۔حمزہ یوسف کوایس ایم پی لیڈر شپ انتخابات کے دوسرے رائونڈ میں 52.1 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل کیٹ فوربز 47.9 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔حمزہ یوسف کے والد مظفریوسف کا تعلق پاکستان کے قصبے میاں چنوں سے ہیں۔حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے منگل کو اعتماد کا ووٹ لیں گے اور وہ فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے۔حمزہ یوسف کا اعتماد کا ووٹ لینا رسمی کارروائی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کے وزیرصحت کیطورپرخدمات انجام دے رہے تھے، انہیں اسکاٹش پارلیمنٹ کا کم عمرترین رکن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔حمزہ یوسف پہلی بار2011 میں 26 سال کی عمرمیں اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بنے، وہ اسکاٹش کابینہ میں وزیرٹرانسپورٹ، وزیرانصاف بھی رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں