میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آثارقدیمہ تقافتی ورثے کوبچانے کیلئے میدان میں آگیا

محکمہ آثارقدیمہ تقافتی ورثے کوبچانے کیلئے میدان میں آگیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ ثقافت ، سیاحت و آثارقدیمہ کراچی کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کے لئے اہم اقدام، شہر کی ایک اور تاریخی عمارت مسمار کردی گئی، ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سٹی کورٹ کے قریب سرائے کوارٹر میں نانک واڑا روڈ پر ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل عمارت کو غیرقانونی طور پر مسمار کردیا گیا ہے،عمارت کا نام طاہر بھائی محمد علی تھا ، تاریخی عمارت کو مسمار کرنے کے اطلاعات پر محکمہ ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ کے افسران نے پہنچ کرد ورہ کیا اور عمارت کا جائزہ لیا،ڈائریکٹر جنرل منظور قناسرو کے احکامات کے بعد محکمہ کے فیلڈ افسر کی مدعیت میں تاریخی عمارت مسمار کرنے والے دو بھائیوں ذکی الدین اور سیف الدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ محکمہ ثقافت کے افسران کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد عدالت میں چالان پیش ہوگا اور مزید قانونی کارروائی عدالت میں ہوگی۔اس سے پہلے اسسٹنٹ (ڈائریکٹر) ہیریٹیج نے صدر میں زیب النساء اسٹریٹ پلاٹ نمبر SB-4/21 پر بنی ہوئی عمارت کا تاریخی تشخص بگاڑنے پر ہوٹل ایکسلیزر کے مالک کو نوٹس جاری کئے گئے، اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر صدر اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع جنوبی کے ڈائریکٹر کو لیٹر ارسال کرکے ہوٹل ایکسیلیزر کے مالک کے خلاف اقدام لینے کی سفارش کی گئی لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر تاحال تاریخی عمارت کا سامنے والا حصہ مسمار کرنے والے ہوٹل مالک کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں