میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دیدی

حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دیدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

آٹھ ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر یکم اپریل سے عمل در آمد شروع ہوگا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک سبسڈی دی جائے گی۔رمضان المبارک کے دوران عوام کو اشیائے خورونوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے 8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دیدی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورزحکام کے مطابق آٹا،چینی،گھی سمیت 19 اشیائے ضروریہ پر 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔اس کے علاوہ 20 کلو آٹا 950 روپے،چینی 85 روپے، گھی 260 روپے کلو میں ہی دستیاب ہوگا۔ مارکیٹ ریٹ کے مقابلے میں آٹے پر 222 روپے، گھی پر 110 روپے جبکہ چینی پر تقریبا 2 روپے فی کلو سبسڈی برقرار رکھی جائے گی۔دالیں اور چاول بھی مارکیٹ ریٹ سے 15 سے 20 روپے فی کلو سستے ملیں گے۔رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں تقریبا4 ہزاریوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل،کھجوریں،بیسن،سفید چنا، پیکٹ والا دودھ، مشروبات، چائے اور مصالحوں پر بھی سبسڈی ملے گی۔یہ بھی بتایا گیا کہ 1500 دیگر اشیا پر10فیصد تک رعایت دی جائے گی جبکہ احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو آٹا، چینی اور گھی سمیت 3 اشیا پر مبنی راشن پر 1 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں