میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری گینگ وار کابھتہ خوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

لیاری گینگ وار کابھتہ خوری میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ،گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران شہر میں بھتہ خوری میں ملوث 3رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے9فروری کوملیرسٹی میں دکاندارکوبھتے کی پرچی بھیجی، بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے 28 فروری کوشہری کی دکان پرفائرنگ کی، گرفتارملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اورڈکیتی میں گھر سے لوٹا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزمان نے ملیر سٹی میں گھروں میں ڈکیتی کا بھی انکشاف کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جارہی ہے، ملزمان کومزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزمان سے برآمداسلحہ فارنزک معائنے کیلئے روانہ کیاجارہاہے، گرفتارملزمان میں نثارعرف استاد،وقارعلی اوریاسرعلی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں