پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ کھلی تو انڈیکس27267 پر تھا اور کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی جو زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی۔ابتدائی ایک گھنٹے میں 70 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 244 پوائنٹس کیساتھ 27,512 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ انڈیکس میں270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 16,606,837 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت445,210,959 پاکستانی روپے رہی۔