میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں لاک ڈائون، خلاف ورزی پر 300 افراد گرفتار

کراچی میں لاک ڈائون، خلاف ورزی پر 300 افراد گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں لاک ڈائون کے چوتھے روز رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز سمیت 300 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 100 سے زائد رکشہ اور ٹیکسی بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں لاک ڈائون کے دوران اب تک ایک ہزار افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ، سب سے زیادہ ضلع غربی سے گرفتاریاں ہوئیں۔سندھ حکومت، رینجرز، پولیس اور انتظامیہ غیرضروری باہر نکلنے والے شہریوں کو گھر میں رہنے کا مشورہ بھی دے رہے ۔پولیس نے کہا کہ اب رکشہ اور ٹیکسی لاک ڈائون ختم ہونے کے بعد ہی واپس ملیں گی۔کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد سندھ بھر کی جیلوں سے معمولی جرائم میں قید 829 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں