کراچی:اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالر کی قدر میں کمی
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ مارچ ۲۰۲۰
شیئر کریں
انٹربینک مارکیٹ میں اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی ہے ۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے ، جہاں 169 روپے پر فروخت ہونے والے ڈالر کم ہوکر 165 روپے پر آگیا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرز فراہم کئے ، جس کے باعث ڈالر کی فی قیمت میں چار روپے کمی واقع ہوئی ہے ،اب انٹر بینک میں ڈالر کی کلوزنگ اسٹیٹ بینک جاری کرے گا۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی عالمی سرمایہ کاری پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی ہے جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔