میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول کے مارچ کا دوسرا مرحلہ شروع ، ٹرین لاڑکانہ کی طرف گامزن

بلاول کے مارچ کا دوسرا مرحلہ شروع ، ٹرین لاڑکانہ کی طرف گامزن

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آمروں سے زیادہ انتقامی کارروائی کررہی ہے ۔لیکن مجھے کوئی روک نہیں سکتا۔ مجھ میں شہدا کا خون ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر آباد ریلوے اسٹیشن سے لاڑکانہ کی طرف ٹرین مارچ کے دوسرے مرحلے کے آغاز پرجیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے دشمن سمجھتے ہیں کہ بھٹو کا نواسا ڈر جائے گا،وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں الیکشن میں حصہ لوں اور اب وہ مجھے اسمبلی میں دیکھنا بھی برداشت نہیں کررہے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب پر اعتراض نہیں،لیکن سیاسی انتقام قبول نہیں کریں گے ، یہ آپ کے حقوق اور وسائل چھیننا چاہتے ہیں، یہ شہید بھٹو کے دیے ہوئے آئین کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا مگر آج بھی بھٹو زندہ ہے ، بے نظیر بھٹو غریبوں کی ہمدرد تھیں جس کی انہیں سزادی گئی۔قبل ازیں ٹرین مارچ کے شرکا رات گئے نواب شاہ پہنچے جہاں ایم پی اے طارق مسعود آرائیں کی قیادت میں جیالوں نے شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی سربراہ نے کہا کہ یہ صرف ٹرین کا سفر ہے ، وزیراعظم ہاؤس سے چیخیں آرہی ہیں، 4 اپریل کو قائد عوام کا 40 واں یوم شہاد ت ہے ، یہ آج بھی بھٹو شہید کی نظریات سے ڈرتے ہیں، اسمبلی میں بھٹو کا نام لینے پر وزیر جل جاتے ہیں اور چیخیں نکلتی ہیں۔پنجاب میں ہمارا راستہ روکا گیا، پارٹی رہنماؤں کو نا اہل کیا گیا، الیکشن سے دور رکھا گیا، ہمارے خلاف سارے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے ، لیاری میں دھاندلی کی گئی، آج بھی فارم 45 لاپتہ ہے ، ہم جانتے ہیں نیب کالا قانون ہے ، نیب سیاسی انتقام کے لیے مشرف کا بنایا ہوا ادارہ ہے ۔قافلے نے رات کا بقیہ حصہ نواب شاہ(بینظیر آباد) میں ہی گزارا۔صبح 10بجے ٹرین براستہ سکھر لاڑکانہ کی طرف روانہ ہوگئی۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کاروان بھٹو ٹرین مارچ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت رواں دواں ہے اور مختلف شہروں سے ہوتا ہوا لاڑکانہ میں اختتام پزیر ہوگا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں