ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، نو افراد گرفتار، جائیدادیں اور گاڑیاں ضبط
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ مارچ ۲۰۱۹
شیئر کریں
ایف بی آر نے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرکے نو افراد کو گرفتار ان جائیدادیں اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں، 4ہزاربینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایف بی آر کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ تین ماہ میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ایف بی آر کی ٹیم نے ملک بھرسے نو افراد کو گرفتار کیا،78جائیدادیں اور46گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں، اس کے علاوہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی میں چار ہزاربینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے گئے ۔ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک8ارب20کروڑ روپے کے ٹیکس کی ریکوری کرلی گئی ہے ، ٹیکس نادہندگان کی گرفتاریاں فیصل آباد اور پشاور سے کی گئیں جبکہ ٹیکس نادہندگان میں ایک راولپنڈی، کراچی میں وارنٹ جاری کیا گیا۔