میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیمہ خانم کے الزامات،بیرسٹر گوہر نے خاموشی توڑ دی

علیمہ خانم کے الزامات،بیرسٹر گوہر نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۷ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

محسن نقوی کانفرنس کال پر دوسرا آدمی کون؟میںنے علیمہ خانم کو جواب دیدیا
میرے ساتھ ان لوگوں کے بندوں کے علاوہ کانفرنس کال پر سہیل آفریدی تھے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے الزامات کا جواب دے دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کانفرنس کال پر دوسرا آدمی کون تھا؟ چیٔرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کو جواب دے دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علیمہ خان جاننا چاہ رہی ہیں کہ کانفرنس کال پر دوسرا کون تھا، کانفرنس کال پر دوسرا آدمی ہماری جانب سے سہیل آفریدی تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی کی صحت پر بہنوں کی تشویش جائز ہے، لیکن ہمیں بھی اتنی ہی تشویش ہے جتنی اُن کی فیملی کو ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی سے درخواست ہے قیادت پر شک نہ کریں، ہم نے فیملی سے کبھی کوئی چیز نہیں چھپائی، نہ کوئی فیصلہ اکیلے میں کیا، علیمہ خان پوچھتی ہیں کہ کانفرنس کال پردوسرا کون تھا؟ تو وہ سہیل آفرید ی تھے،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر لمحے اور منٹ کے حساب سے اپ ڈیٹ سے آگاہ کر رہے تھے، میرے ساتھ ان لوگوں کے بندوں کے علاوہ کانفرنس کال پر سہیل آفریدی تھے۔پی ٹی آئی چیٔرمین نے کہا کہ علیمہ خان چاہ رہی تھیں کہ نام لینا ہے، میں نے وہ نام لے لیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں