
سول اسپتال حیدرآباد، ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم
شیئر کریں
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
(رپورٹ :ابراہیم انڑ)سول اسپتال حیدرآباد میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین ہسپتال انتظامیہ کے سامنے بے بس،چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز ملازمین فاقہ کشی کرنے پر مجبور، تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں واقع سول اسپتال حیدرآباد میں عملے سمیت مریضوں کو انتظامی بحران کے شکار سمیت کئی مشکلات کا سامنا،ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین چار ماہ کی تنخواہوں سے محروم،ذرائع کے مطابق سول اسپتال حیدرآباد میں ہیومن ریسورس والے ٹھیکے پر کام کرنے والی الفاروق انٹرپرائزز کمپنی کی مدد سے ہر سال 17کروڑ سے زائد کے بجٹ میں کرپشن کی جاتی ہے ، محکمہ لیبر کے قوانین کے تحت ہنرمند ڈیلی ویجز سمیت کنٹریکٹ ملازم کو 47ہزار تنخواہوں،جبکہ نان ٹیکنیکل اسٹاف کو 38 ہزار روپے تنخواہ دینے کا تمام اداروں کو پابند کیا گیا تھا تاہم حیدرآباد میں واقع سول اسپتال میں انتظامیہ کی جانب سے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ، سول اسپتال میں 15 سو سے زائد ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو چار ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد ایک ماہ کی تنخواہ دی جاتی ہے ،ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ اسپتال میں ہومین ریسورس پر کام کرنے والی الفاروق انٹرپرائزز کمپنی کی جانب سے ملازمین کو 10 سے 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے ،تنخواہ نا ملنے پر ملازمین کی جانب سے شور شرابا کرنے پر ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ کردی جاتی ہے ،سول اسپتال حیدرآباد میں مبینہ طور پر ہونے والی کرپشن کیخلاف کئی ملازمین کی جانب سے دی جی نیب،چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت سیکریٹری ہیلتھ کو درخواستیں بھی جمع کروائی گئیں ہیں تاہم درخواستیں دینے کے بعد بھی ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل نا ہو سکا