
مصطفی قتل کیس، ارمغان کا نام انڈرورلڈ ڈان کی طرز پرابھرنے لگا
شیئر کریں
غیر قانونی کاروبار سے ڈیفنس میں 3بنگلے ،ایک بڑی گاڑی اسلحہ بردار گارڈ استعمال کرتا رہا
ڈی ایچ اے میں کرائے کے بنگلے کے باہر ہاؤس نمبر کے بجائے فرضی تختی لٹکاکر دھاک بٹھاتا
مصطفی قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان انڈرورلڈ طرز پر ابھر کر سامنے آنے لگا ارمغان نے کال سینٹر آپریٹر سے ذاتی کال سینٹر کا مالک بننے کا سفر 7سال میں طے کیا،انڈرورلڈ شعیب خان،گینگ وارکے عذیربلوچ اوررحمان ڈکیت کی طرح اپنی دھاک بٹھاتا رہا، غیر قانونی کاروبار سے ڈیفنس میں 3بنگلے ،ایک بڑی گاڑی اسلحہ بردار گارڈ استعمال کرتا رہا، ڈیفنس میں کالی ویڈ امپورٹ کرنے اور بٹ کوائن کا کاروبار گینگ کے ساتھ بدمعاشی سے چلاتا رہا، حساس اداروں کی ناک کے نیچے تین اداروں کو مطلوب اشتہاری ارمغان دیدہ دلیری سے سسٹم چلاتا رہا، ڈی ایچ اے میں کرائے کے بنگلے کے باہر ہاؤس نمبر کے بجائے فرضی تختی لٹکاکر اپنی دھاک بٹھاتا رہا ؟ متعلقہ ادارے نے شاپ ایکٹ کے باوجود نا مالک مکان کو نوٹس دیا نا کرائے دار کے بارے میں پوچھ گچھ کی ؟ ڈیفنس میں تین بنگلے لینے والے اشتہاری ارمغان کی تھانہ پولیس نے بطور کرایہ دار کوئی رجسٹریشن نہ کی ؟ ڈی ایچ اے کی اپنی سیکورٹی ہونے کے باوجود اشتہاری ارمغان سے حساس اداروں نے پوچھ گچھ کیوں نہ کی ؟ ایف آئی اے ،اے این ایف اورپولیس کو 9 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ارمغان کو پہلے گرفتار کیوں نہ کیا ؟ سسٹم فور میں مفرور ارمغان کا ریکارڈ تک نہ ڈالا اور ای سی ایل میں اسے مفرور ظاہر کیا ؟ پولیس چھاپے کے دوران ملزم ارمغان نے اوسان بحال رکھے اور پولیس سے مقابلہ کرتا رہا مقابلے کے دوران دوست شیراز کو گھر کے باہر بھیج کر پولیس ناکوں کی وڈیو منگواتا رہا مقابلے کے دوران بینک اکاونٹ سے رقم منتقل کرتا اوراین وی آر سے ریکارڈنگ ڈلیت کرتا رہا، مصطفٰی کو قتل کرکے لاش جلانے کے بعد شیراز کے ساتھ ڈیفنس بنگلے پہنچا، شیراز کے ساتھ مل کر ساری رات ڈانس پارٹی کی ؟ کنگ برگر سے ڈلیوری منگوائی ایس ایس پی نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نے شراب میں دھت لڑکیوں کے ساتھ مصطفٰی کے قتل کا جشن منایا ؟ ارمغان کالی ویڈ کیلیفورنیا سے بذریعہ کورئیر منگواتا رہا، بیرون ملک سے منشیات اسمگل کرنے والے پشت پر آخر کون بااثر افسران شامل ہیں؟ منشیات کیس میں ساحرحسین کی گرفتاری سے قبل تمام ملزمان کی گرفتاری کو پلان کیوں نہ بنایا، پولیس کی ناقص تفتیش سے کئی ملزمان دوبئی اور قطر فرار ہوگئے ،ایف آئی اے نے ارمغان کے کال سینٹر ( ڈبہ ) کی ابتک تفتیش کیوں نہ کی ؟ ایف آئی آر ہونے کے باوجود اشتہاری ارمغان کا خالی گھر باپ کامران قریشی کے حوالے کردیا گیا ؟ واردات والے گھر سے تمام شواہد اور آلہ قتل ہٹادیئے گئے تو مصطفٰی قتل کی تفتیش کرنا آسان نہیں ہوگا ؟ مصطفٰی قتل کیس میں بلوچستان کے فرض شناس پولیس افسران سے بھی مدد لی جاسکتی ہے